About SHEIKH E TARIQAT

Home/About SHEIKH E TARIQAT
About SHEIKH E TARIQAT 2017-06-03T09:47:29+00:00

حضرت شیخ المکرم مدظلہ العالی کی شخصیت ہمہ گیر پہلوؤں کی حامل ہے ۔ الشیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ و امیرتنظیم الاخوان پاکستان
حضرت مولانا امیر محمداکرم اعوان مد ظلہ العالی دنیا بھر میں عصر حاضر کی معروف روحانی شخصیت تسلیم کئے جاتے ہیںآپ کا شمار جید علمائے حق میں ہوتا ہے۔حضرت شیخ المکرم مدظلہ العالی کا تعلق منارہ ضلع چکوال کے ایک معروف عسکری خاندان سے ہے۔حصول تعلیم کے بعد معرفتِ حق کی جستجو ہوئی تو اللہ تعالی کی رحمت سے عالمِ بے بدل،صوفی کامل مجدد طریقت حضرت العلام مولانا اللہ یار خان رحمتہ اللہ علیہ کے دامن سے وابستہ ہوئے۔یہ عرصہ جو کہ پچیس سال پر محیط ہے آپ اپنے مربی،شیخ سے ظاہری تعلیم اور معرفت الہی کے فیوض وبرکات سے مستفیض ہوئے۔آپ کامشن لوگوں کی ظاہری و باطنی تربیت کر کے ان کو روحانی طور پر دربارِ نبوی ﷺ میں پہنچانا ،فرد سے لیکر پورے معاشرے پر نفاذاسلام ،مسلمانوں کا اللہ تعالی اور رسولِ مقبول ﷺ سے کمزور تعلق کو استعداد کرنا۔دنیا اور خصوصاً پاکستان میں احیائے اسلام کی کوشش ،غیر سودی معیشت کا قیام الحمدللہ شیخ المکرم مدظلہ العالی دعوت الی اللہ کے ذریعے لاکھوں متوسلین اور عوام کی روحانی تربیت کا اہتمام صبح شام انٹرنیٹ کے ذریعے اندرون ملک ،بیرون ملک ذکر قلبی کی محافل کے ذریعے برکات نبوت ﷺ کی تقسیم کر رہے ہیں۔
حضرت شیخ المکرم مد ظلہ العالی کو اللہ کریم نے قرآن کریم کا خاص فہم عطا فرمایاہے۔جس کی بدولت آپ نے قرآن کریم کی تین تفاسیر لکھی ہیں پہلی تفسیر ،اسرار التنزیل ،جوکہ چھ جلد وں پر مبنی ہے ۔اُردو ،انگریزی زبان میں بھی طبع ہو چکی ہے اور یہ تفسیر صرف
رمضان المبارک میں لکھی گئی اور عرصہ دس سال میں مکمل ہوئی ۔دوسری تفسیر جوکہ پنجابی زبان میں ہے .اللہ دی گل.یہ تفسیر اپناٹی وی چینل پر قسط وار نشر ہوتی رہی ہے۔اب طباعت کے مراحل میں ہے تیسری تفسیر اکرم التفاسیر جو کہ آپ نے جمعتہ المبارک کے موقع پر بیان فرمائی اس کے چودہ پارے طبع ہوچکے ہیں۔اب تک قرآن کے کئی تراجم طبع ہو چکے ہیں ان کی عبارات ذرا مشکل ہیں آپ نے قلیل مدت میں عام فہم اردو ترجمہ اکرم التراجم کے نام سے لکھا جو کہ اندرون ملک اور بیرون ملک مقبو لِ عام ہے۔اس ترجمعے کی خوبی یہ ہے کہ پڑھنے والے کو حاشیہ کی ضرورت نہیں رہتی ۔چونکہ حضرت شیخ المکرم کا خاص موضوع تصوف ہے لہذا آپ کی اس سلسلہ میں تصانیف جن میں رموزِدل ،کنوزِ دل ،کنز الطالبین ،طریق نسبت اویسیہ ،محافل شیخ،ارشادالسالکین اول ،دوئم ،حقیقت روح اور متعدد کتابیں چھپ چکی ہیں۔
حضرت شیخ المکرم ایک اچھے شاعر بھی ہیں اب تک آپ کے سات شعری مجموعے طبع ہو چکے ہیں۔جو کہ گردِسفر ،نشانِ منزل ،متاع فقیر ،دیدہ تر،آس جزیرہ ،سوچ سمندر،کونسی ایسی بات ہوئی ہے،دل دروازاور آج آپ کے سامنے جو نعتیں پیش کی گئیںیہ آپ کا ہی کلام ہے۔
یہ بات پیش نظر رہے کہ تفاسیر اور نثریا نظم میں جو کچھ بھی لکھا اس کی کبھی رائلٹی نہیں لی۔یہ تمام تصانیف پنڈال سے باہر بک اسٹال پر موجود ہیں۔دعوت الی اللہ حضرت امیرالمکرم نے بیرون ملک متعدد اسفار فرمائے ان اسفار کی روداد غبارِ راہ حصہ اول ،دوئم کے نام سے چھپ چکی ہیں ان سفر ناموں میں جہاں مسلمانوں کی زبوں حالی کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔اور ان کا حل بھی ان میں موجود ہے۔
شیخ المکرم مولانا محمد اکرم اعوان مد ظلہ العالی الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی بھی ہیں اور اس کے تحت ملک میں زلزلہ اور سیلاب زدگان کے لیے خصوصی امداد بہم پہنچائی جاتی رہی ہے۔اور اسی طرح دیگر عوامی مسائل پر خدمات انجام دے رہی ہے۔
حضرت شیخ المکر م کی زیر سر پرستی براہ راست خواتین کی تنظیم الاخوات کے نام پر ملکی سطح پر کام کر رہی ہے اس کا مقصد بھی خواتین کی روحانی اور ظاہر ی اصلاح ہے۔
آپ ایک ماہر تعلیم بھی ہیں آُ پ نے صقارہ نظام تعلیم وضع فرمایا جوکہ کامیابی سے آپ کی زیر سرپرستی چل رہا ہے اس میں طلباء کی دنیاوی اور دینی دونوں تعلیمات باہم پہنچائی جاتی ہیں۔حضرت مدظلہ العالی کا شمار عالمی سطح کے رہنماؤں میں ہوتا ہے حال ہی میں بین الاقوامی سروے کے مطابق ہفت روزہ فیملی میگزین 16 سے22 نومبر 2014 کے مطابق دنیا کی 500 با اثر راہنماؤں میں اور پاکستان کے 32 سر کردہ اشخاص میں ہوتا ہے۔
حضرت مدظلہ العالی ذاتی زندگی میں ایک اچھے شکاری بھی ہیں۔آپ بہت اچھے طبیب بھی ہیں ۔آپ نے دین کو پیشہ نہیں بنایا بلکہ زمینداری ،پراگرسیوفارمز اور تجارت جو کہ کان کنی کے شعبے کے متعلق ہے اختیار کیا اور خو د پریکٹیکل انسان ہیں۔اور پریکٹیکل زندگی کو پسند فرماتے ہیں۔اور آپ اسلامی اور ملکی قوانین کے انٹرپٹ ہوئے حصول رزق کے لیے معروف عمل ہیں اور آپ 1958 سے باقاعدہ انکم ٹیکس ادا کر تے ہیں۔
آپکے صاحبزادے جناب عبدالقدیر اعوان صاحب جوکہ ناظم اعلی سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ہیں۔ماہانہ المرشد رسالہ کے اداریہ سے اشاعت تک کی ذمہ داری دے رہے ہیں۔ سلسلہ عالیہ کی تمام کتب کی طباعت آپکی ذیر نگرانی ہوتی ہے ۔مرکز دارالعرفان سے لیکر اندرونِ ملک و بیرونِ ملک تمام اداروں کے نظم ونسق دیکھ بھال آپ فرماتے ہیں۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر تبلیغی دورے جن کے ذریعے اللہ اللہ کی اس نعمت عظمیٰ کو ہر قلب تک پہنچانے کا وہ فریضہ انجام دے رہے ہیں جو حضرت شیخ المکرم کا مشن ہے۔حضر ت کے قائم مقام ہیں اور اُسی طرح کیفیات قلبی تقسیم کر رہے ہیںآئیے ہم سب اللہ کریم کے حضور التجا کریں کہ حضر ت شیخ المکرم کا اور آپ کا سایہ ہم پر قائم رکھے اور ہمیں آپ سے فیض کامل حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔