حقو ق العباد بھی وہی پورے کرتا ہے جو حقو ق اللہ پورے کر رہا ہو ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

Home/Press Releases/حقو ق العباد بھی وہی پورے کرتا ہے جو حقو ق اللہ پورے کر رہا ہو ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

حقو ق العباد بھی وہی پورے کرتا ہے جو حقو ق اللہ پورے کر رہا ہو ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

پریس ریلیز
حقو ق العباد بھی وہی پورے کرتا ہے جو حقو ق اللہ پورے کر رہا ہو ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان
انسان کو اللہ کریم نے نیکی اور بدی کا شعور دیا ہے ۔اگر ہر بندہ اپنی ذمہ داری پوری دیانتداردی سے ادا کرے تو ہر کسی کو اس کے حقو ق ملتے جائیں گے ۔کسی کو اپنے حقو ق کے لیے جلسہ جلوس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی ۔ان خیالات کا اظہار شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ مولانا امیر محمد اکرم اعوان نے
جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ صرف لینے پر نظام حیات نہیں بلکہ کائنات کا نظام کچھ دینے پر استوار ہے ۔جس مال کے لیے بندہ اللہ کی نا فرمانی کرتا ہے وہ مال اس کے کسی کام نہیں آئے گا ۔نافرمان کے پاس حکومت و اقتدار بھی ہو لیکن عزت نہیں ہوتی ۔دنیا و آخرت میں رسوائی مقدر بن جاتی ہے ۔انسان کا ارادہ اور کردار اس کا اعمال نامہ تیار کرتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوتا وہی ہے جو اللہ چاہتا ہے اتفاق سے کچھ نہیں ہوتا کائنات کا نظام باقاعدہ ایک نظام کے تحت چل رہا ہے ۔کوئی کسی کا برا نہیں کر سکتا صرف برائی کا ارادہ کر سکتا ہے اسی طرح کوئی کسی سے بھلائی نہیں کر سکتا صرف بھلائی کا ارادہ کر سکتا ہے ۔اسی فیصلہ پر اس کی آزمائش ہے
انسان کے ارادہ اور کردار سے اس کی دنیا و آخرت تعمیر ہو تی ہے ۔ابھی وقت ہے اصلاح کی فرصت موجود ہے سانس چل رہی ہے صرف خلوص دل سے توبہ کرنی ہے سب معاف ہو جائے گا۔آج رحمت الٰہی آواز یں دے رہی ہے ۔آج اُس آگ سے ڈرایا جا رہا ہے کل جس کا ایندھن بننا پڑے گا۔
اللہ کریم عمل کی توفیق عطا فرمائیں اور صحیح شعور عطا فرمائیں۔

By | 2017-06-03T07:14:51+00:00 February 26th, 2017|Press Releases|Comments Off on حقو ق العباد بھی وہی پورے کرتا ہے جو حقو ق اللہ پورے کر رہا ہو ۔مولانا امیر محمد اکرم اعوان

About the Author: